نومبر 2017 میں 270 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات وصول کئے گئے،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ نومبر 2017 میں 270 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات وصول کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران مجموعی طورپر 1302 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2017 ءکے دوران وصول کئے گئے ٹیکسز کی …

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ نومبر 2017 میں 270 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات وصول کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران مجموعی طورپر 1302 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2017 ءکے دوران وصول کئے گئے ٹیکسز کی شرح گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 24 فیصد زائد ہیں جبکہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران محصولات میں مجموعی طور پر 19.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس سال 2017 میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 91 ہزار 187 ٹیکس گوشوارے وصول کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 30 نومبر تک 7 لاکھ 46 ہزار 22 ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے۔

Leave a Reply