نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عملی سیاست میں 29 سالہ تجربہ

نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عملی سیاست میں 29 سالہ تجربہ امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرڈگری حاصل کی 1988ءسے لے کر 2013ءتک ضلع راولپنڈی سے 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عملی سیاست میں 29 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے امریکا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرڈگری …

نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عملی سیاست میں 29 سالہ تجربہ
امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرڈگری حاصل کی
1988ءسے لے کر 2013ءتک ضلع راولپنڈی سے 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عملی سیاست میں 29 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے امریکا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرڈگری حاصل کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جبکہ اسی مضمون میں انہوں نے لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے گریجوایشن کی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی اور مری سے حاصل کی۔ 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 58 سالہ شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا۔ شاہد خاقان عباسی اس سے پہلے نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل تھے۔ 1988ءمیں اپنے والد خاقان عباسی کے انتقال کے بعد وہ عملی سیاست میں داخل ہو گئے۔ ان کے والد خاقان عباسی پاکستان ایئر فورس میں ایئر کموڈور رہ چکے تھے اور وہ ضیاءالحق کی کابینہ میں بھی شامل تھے۔ شاہد خاقان عباسی 1988ءسے لے کر 2013ءتک ضلع راولپنڈی سے 6 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی 1990ءمیں پارلیمانی سیکرٹری دفاع رہے، 1993ءمیں وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین بنے، 1997ءسے 1999ءتک وہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ 2008ءمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں مختصر مدت کیلئے وزیر تجارت اور دفاعی پیداوار کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply