نویں ایشین انڈر15- بیس بال چیمپئن شپ میں (آج) تین میچ کھیلے جائینگے

ٹوکیو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) نویں ایشین انڈر- 15 بیس بال چیمپئن شپ میں میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نویں ایشین انڈر- 15 بیس بال چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، فلپائن شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ …

ٹوکیو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) نویں ایشین انڈر- 15 بیس بال چیمپئن شپ میں میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نویں ایشین انڈر- 15 بیس بال چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، فلپائن شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ فلپائن اور میزبان جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ تائیوان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم نویں ایشین انڈر- 15 بیس بال چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply