نہایت متوازن، پرامید اور غریب دوست بجٹ پر وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں،عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نہایت متوازن، پرامید اور غریب دوست بجٹ پر وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں، نہایت دگرگوں معاشی ورثہ کے باوجود پاکستان کی اقتصادی بحالی کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نہایت متوازن، پرامید اور غریب دوست بجٹ پر وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں، نہایت دگرگوں معاشی ورثہ کے باوجود پاکستان کی اقتصادی بحالی کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ روایتی دستاویز نہیں معاشی تعمیرنو کا روڈ میپ ہے، کفایت شعاری و سول و عسکری اخراجات میں کمی کا فیصلہ لائق تحسین ہے، ٹیکس اکٹھا کرنے کے حوالے سے مجوزہ پالیسی بھی نہایت مو¿ثر اور نتیجہ خیز عوامل پر مشتمل ہے، سماجی بہبود کے حوالے سے اہداف اور ان کے حصول کی حکمت عملی قابل تعریف ہے، معاشی و اقتصادی نظم و ضبط کیلئے وفاقی حکومت کی کاوشیں معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کی مشکلات کا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا ہے، صحت و تعلیم کیلئے خصوصی منصوبہ جات کی تجویز غیرمعمولی طور پر مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور وزراءکی تنخواہوں میں کمی کا انقلابی قدم مثبت پیغام دے رہا ہے۔

Leave a Reply