اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیاسیاحتی ائیرآپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ بدھ کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ سیکریٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے سی اے اے …
نیاسیاحتی ائیرآپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی وزیر غلام سرور خان
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیاسیاحتی ائیرآپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ بدھ کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ سیکریٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے سی اے اے کے اعلی افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ نئی قومی ہوا بازی پالیسی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں، نئی پالیسی کا نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی بلکہ پائیدار ترقی میں بھی اہم کردار ہوگا۔









