اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے ہمیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے اپنی کوششیں دوگنا کریں، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ نیب …
نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے ہمیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے اپنی کوششیں دوگنا کریں، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ نیب کی جانب سے ایک بیان کے مطابق چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب پاکستان میں بدعنوانی کی روک تھام کا اعلیٰ ادارہ ہے جس نے ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ آگاہی اور تدارک کی پالیسی اختیار کی ہے اور بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی۔ نیب کو 2015ءکے مقابلہ میں 2016ءمیں دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 42 فیصد لوگ نیب جبکہ 30فیصد پولیس اور29 فیصد سرکاری ملاز مین پر اعتماد کرتے ہیں۔









