اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شروع کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جن سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔نیب نے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے ہیں جس کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے …
نیب کی کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شروع کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شروع کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جن سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔نیب نے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے ہیں جس کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب نے قومی فرض کی ادائیگی کے تحت عدم رعایت کی پالیسی اختیارکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے بدعنوان اشخاص کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں بدعنوانی کے 100 سے زائد ریفرنسز فائل کئے ہیں جبکہ گذشتہ تین سال کے دوران نیب نے 45ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو نیب کی ایک تاریخی کامیابی ہے۔








