نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز کے تیسری پوزیشن کے میچز میں حیدرآباد، راولپنڈی اور کراچی کی ٹیموں کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز کے تیسری پوزیشن کے میچز میں حیدرآباد، راولپنڈی اور کراچی کی ٹیموں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 15 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد نے اے پی ایس فورٹ روڈ، راولپنڈی کو 8 کے مقابلے میں 9 سکور سے ہرا …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز کے تیسری پوزیشن کے میچز میں حیدرآباد، راولپنڈی اور کراچی کی ٹیموں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 15 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد نے اے پی ایس فورٹ روڈ، راولپنڈی کو 8 کے مقابلے میں 9 سکور سے ہرا دیا۔

گرلز انڈر 17 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں اے پی ایس فورٹ روڈ، راولپنڈی نے گورنمنٹ شاہ لطیف گرلزکالج حیدرآباد کو 8-18 سکور سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 19 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں سٹی سکول، پی اے ایف چپٹر، کراچی نے حبیب سکول کراچی کو 9 کےمقابلے 12 سکور سے ہرا دیا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔