نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم،اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، قائم مقام سیکرٹری جنرل محمد ریاض اور پاکستان سپورٹس بورڈ …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم،اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، قائم مقام سیکرٹری جنرل محمد ریاض اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ہوسٹلز فدا محمد خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 22 جنوری کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔