نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپیئن شپ 15 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپیئن شپ 15 اکتوبر سے ناظم آباد سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئین شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس سلسلہ میں ملک …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپیئن شپ 15 اکتوبر سے ناظم آباد سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئین شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس سلسلہ میں ملک بھر نو ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 14 اکتوبر کو ہوگی اور 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔