نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹرائیکرز نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سٹرائیکرز نے کونکررز کو20 رنز سے شکست دیدی۔سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بنائے۔ناجیہ علوی نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30 رنز اسکور کئے اور دو اسٹمپنگز بھی کیں جبکہ نشرا سندھو نے ناقابلِ شکست32 رنز کی اننگز کھیلی۔ کونکررز کی جانب سے …

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سٹرائیکرز نے کونکررز کو20 رنز سے شکست دیدی۔سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بنائے۔ناجیہ علوی نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30 رنز اسکور کئے اور دو اسٹمپنگز بھی کیں جبکہ نشرا سندھو نے ناقابلِ شکست32 رنز کی اننگز کھیلی۔

کونکررز کی جانب سے فاطمہ ثنا،مہنور آفتاب اور نور الامان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کونکررز کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر124 رنز ہی بنا سکی،یسرا عامر35 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ سٹرائیکرز کی جانب سے زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو انونسِبلز اور سٹارز کے درمیان غنی گلاس کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا،میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔