راولپنڈی۔ 13 نومبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام کول اینڈ کول نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ کامران اکمل کو شاندار نصف سنچری کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے تیسرے روز دوسرے میچ میں لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم نے ٹاس …
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
مزید خبریں
راولپنڈی۔ 13 نومبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام کول اینڈ کول نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ کامران اکمل کو شاندار نصف سنچری کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے تیسرے روز دوسرے میچ میں لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن وائٹ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ کراچی ریجن وائٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز سکور کئے۔ خرم منظور 64، سرفراز احمد 39 اور اکبر الرحمن نے 23 رنز بنائے








