راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ناردرن کی ٹیم سات میں سے چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، میچ دوپہر تین بجے …
نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ناردرن کی ٹیم سات میں سے چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا، ناردرن کی ٹیم عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سندھ کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے، اسی روز دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، خیبرپختونخوا کی قیادت کے فرائض محمد رضوان جبکہ سینٹرل پنجاب کی قیادت کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے، ٹورنامنٹ میں جمعرات کو پہلا میچ ناردرن اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 اکتوبر جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔








