لاہور۔7مارچ (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ری ہیب پروگرام جاری ہے جس کے تحت زخمی کھلاڑیوں کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔ری ہیب پروگرام کے دوران دو قومی ہاکی کھلاڑیوں کی تفصیلی اسیسمنٹ کے بعد ان کے کیپیسٹی ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھلاڑیوں کی مکمل بحالی کے لیے چھ …
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ری ہیب پروگرام جاری ہے،ڈاکٹر جاوید مغل

مزید خبریں
لاہور۔7مارچ (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ری ہیب پروگرام جاری ہے جس کے تحت زخمی کھلاڑیوں کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔ری ہیب پروگرام کے دوران دو قومی ہاکی کھلاڑیوں کی تفصیلی اسیسمنٹ کے بعد ان کے کیپیسٹی ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھلاڑیوں کی مکمل بحالی کے لیے چھ ہفتوں پر مشتمل ری ہیب پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید مغل کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق قومی ہاکی کھلاڑی حنان شاہد ہیمسٹرنگ انجری جبکہ سلیمان رزاق گھٹنے کی انجری کا شکار تھے، جن کی بحالی کے لیے خصوصی تربیتی اور طبی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
سلیمان رزاق نے کہا کہ وہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ری ہیب پروگرام شروع کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے زخمی کھلاڑیوں کو دوبارہ مکمل فٹ ہو کر میدان میں واپسی میں مدد ملے گی۔دوسری جانب حنان شاہد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ری ہیب سے مطمئن ہیں اور انجری میں واضح بہتری آئی ہے جس سے امید ہے کہ وہ جلد مکمل فٹ ہو کر کھیل میں واپسی کریں۔








