نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ کارروائی موٹروے ایم ٹو چکری کے قریب عمل میں لائی گئی
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارروائی، 1200 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ کارروائی موٹروے ایم ٹو چکری کے قریب عمل میں لائی گئی، ملزم مضرِ صحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو موقع پر طلب کیا گیا، جس نے گوشت کو مضرِ صحت قرار دے دیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر دھمیال پولیس سٹیشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔








