لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کے لئے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان ہاکی فیڈریشن کےمطابق یہ اقدام صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر ملک میں ہاکی کے فروغ اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 9 سے 19 اپریل 2026 تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔چیمپئن …
نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کیلئے آفیشلز پینل کا اعلان
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کے لئے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان ہاکی فیڈریشن کےمطابق یہ اقدام صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر ملک میں ہاکی کے فروغ اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 9 سے 19 اپریل 2026 تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔چیمپئن شپ کے لئے کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عبدالناصر اخونزادہ چیف پی ایچ ایف ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر، خاور جاوید کوآرڈینیٹر اور محمد وقاص شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں اولمپین خواجہ محمد جنید انجام دیں گے جبکہ شفیق بھٹی اور محمد احمد اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔
ٹورنامنٹ آفیسرز میں عبدالمالک، عدنان شہزاد، عمران اکرم، ساجد رضا، ایم وقاص، جنید اسلم، محمد علی، آصف پرویز اور حمزہ طفیل شامل ہیں۔ایمپائر منیجر کے طور پر سہیل اکرم جنجوعہ جبکہ اسسٹنٹ ایمپائر منیجر ملک محمد اصغر خدمات انجام دیں گے۔ ایمپائرز پینل میں ہارون رشید، یاسر خورشید، اسد عباس، محمد عظیم، وجاہت منیر، محمود احمد، وقاص بٹ، علی رضوان، فہد علی، محی الدین، مظہر، محمد غفران اور مبشر علی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے آفیشلز اور ایمپائرز کا اجلاس 8 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہوگا جبکہ ٹیم منیجرز اور کوچز کی میٹنگ اسی روز 4 بجے منعقد کی جائے گی۔









