اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 21جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 46 رنز ، دوسرے میچ …
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21جنوری کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 21جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 46 رنز ، دوسرے میچ میں 21 رنز ، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 45رنز جبکہ چوتھے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ میں شیڈول ہےجس کے چار میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گےجبکہ میزبان کیوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن لیڈ کر رہے تھے تاہم وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔








