نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن ٹی 20 کرکٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-3سے جیت لی

ویلنگٹن۔7مارچ (اے پی پی):مارٹن گپٹل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کوپانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز2-3سے جیت لی۔ کینگروز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پ143 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں نیوزی لینڈ نے باآسانی 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ …

ویلنگٹن۔7مارچ (اے پی پی):مارٹن گپٹل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کوپانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز2-3سے جیت لی۔ کینگروز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پ143 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں نیوزی لینڈ نے باآسانی 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مارٹن گپٹل نے 4چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، نیوزی لینڈ کے ہی فاسٹ بائولر ایش سودھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو ویسٹ پیک سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بناکر کیوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا۔

میتھیو ویڈ 44، کپتان آرون فنچ 36،مارکس سٹونس 26 اور مچل مارش نے 10 رنز بنائے۔ ایش سودھی 3 ، ٹرینٹ بولٹ ٹم سائوتھی نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب نے مارٹن گپٹل کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کینگروز کی طرف سے ملنے والے 143رنز ہدف 15.3میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4فلک شگاف چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71،ڈیون کونوے نے 36 اور گلین فلپس نے ناقابل شکست 34رنز بنائے۔یوں کیوی ٹیم نے کینگروز کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی

میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی 2-3سے اپنے نام کرلی۔آسٹریلوی ٹیم کے ریلی میر ڈیتھ نے دو اور جہی رچرڈسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ اور فاسٹ بائولر ایش سودھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔