نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کوپانچویں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 92 رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ۔25مارچ (اے پی پی):امیلیا کیرکی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 92 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔امیلیا کیر نے انفرادی 105رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم 195 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 …

کرائسٹ چرچ۔25مارچ (اے پی پی):امیلیا کیرکی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 92 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔امیلیا کیر نے انفرادی 105رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم 195 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بناسکی۔

امیلیا کیر کو شاندار آل رائونڈر کارکردگی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ امیلیا کیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،جارجیا پلمر نے 27 اور بروک ہالیڈے نے 26 رنز سکور کئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا کھاکا اور تمی سکھونے نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 195 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائیں۔

اینری ڈیرکسن23 رنز بناسکیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے لیا تا ہوہو نے تین جبکہ سوفی ڈیوائن اور امیلیاکیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یوں نیوزی لینڈ ویمن نے نہ صرف جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو میچ میں 92 رنز سے شکست دی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز بھی 1-4 سے اپنے نام کرلی۔امیلیا کیر شاندار آل رائونڈر کارکردگی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔