نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 22 فیصد کمی

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ ( نیٹ سول) کے بعد از ٹیکس منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن 192 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ مالی سال 2020 میں نیٹ سول کو 245 …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ ( نیٹ سول) کے بعد از ٹیکس منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن 192 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ مالی سال 2020 میں نیٹ سول کو 245 ملین روپے بعد از ٹیکس نفع ہوا تھا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 53 ملین روپے یعنی 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 273 روپے کے مقابلہ میں 213 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی متفرق آمدن 68 فیصد کمی سے 482 ملین روپے کے مقابلہ میں 152 ملین روپے تک کم ہوئی ہے جو بعد از ٹیکس آمدن میں کمی کا بنیادی سبب ہے۔

مزید خبریں