وادی چلاس میں طویل عرصہ بعد موسم کی پہلی برف باری

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وادی چلاس میں طویل عرصہ بعد موسم کی پہلی برف باری ہوئی جہاں پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی برف باری سے موسم سخت سرد ہوگیا۔2010 ء کے بعد پیر کو وادی کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری ہوتی رہی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی برف باری اور لینڈ …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وادی چلاس میں طویل عرصہ بعد موسم کی پہلی برف باری ہوئی جہاں پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی برف باری سے موسم سخت سرد ہوگیا۔2010 ء کے بعد پیر کو وادی کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری ہوتی رہی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم سمیت تمام سٹرکیں بند ہوگئیں اور علاقہ کا دیگر دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا مقامی لوگوں نے موسم سرما کی پہلی برف باری پر خوشی کا اظہار کیا ہے کئی علاقوں میں شہریوں کو گیس کی کمی اور سڑکیں بند ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں