ٹوکیو۔10مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ٹیم نے عالمی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے گروپ سی سے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو ڈوم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اپنے چوتھے اور آخری لیگ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا کو2 کے مقابلے میں 7 …
ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ،جنوبی کوریا نے آسٹریلیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔10مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ٹیم نے عالمی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے گروپ سی سے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو ڈوم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اپنے چوتھے اور آخری لیگ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا کو2 کے مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے دی۔اس فتح کے بعد گروپ سی میں سے جاپان کے بعد جنوبی کوریا کی دوسری ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہے جبکہ اس شکست کے بعد آسٹریلیا کا کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔
عالمی بیس بال کلاسک کے ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر 20ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی 2 سرفہرست ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 13 اور 14 مارچ کو امریکی شہروں ہیوسٹن اور میامی میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بھی 15 سے 17 مارچ تک میامی میں منعقد ہوں گے۔








