ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نومبر میں اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں سال نومبر کے پہلے ہفتے میں مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میںشارٹ لسٹ شدہ6 کھلاڑیوں فرخان زمان، اسرار احمد، احسن آیاز، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کےلئے4 رکنی ختمی ٹیم کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اےکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔