وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،عبدالرازاق داؤد

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہواہے ۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستانی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہواہے ۔

بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستانی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال ان ممالک کو پاکستانی برآمدات 694 ملین ڈالر کی تھیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 938 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں ، ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو خطے کی مارکیٹ تک پھیلائیں اور برآمدات میں اضافہ کریں۔

مزید خبریں