وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی، آپریشن و مینیٹیننس کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منظوری دےدی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی، آپریشن و مینیٹیننس کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منظوری دےدی اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہم رہائشی علاقوں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی، آپریشن و مینیٹیننس کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی، آپریشن و مینیٹیننس کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہم رہائشی علاقوں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی، آپریشن و مینیٹیننس کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اصولی طور پر منظوری دےدی ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کے بعد جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیر مواصلات محمد جنید انوار چوہدری، وزیراعظم کے سیکرٹری، چیئرمین سی ڈی اے انصر شیخ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ، سیکرٹری خزانہ شاہد محمود اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اس مقصد کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کم سے کم وقت میں قانونی ادارہ کے قیام کیلئے ضروری قانون سازی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ایچ اے کو نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لنک روڈ اور ایئرپورٹ سے ملحقہ بنیادی ڈھانچہ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply