وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بین الاقوامی نیوز ایجنسی بلوم برگ نیوز کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ہونے والے حملے افغانستان سے کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کونیویارک میں معروف امریکی میں قائم بین الاقوامی نیوز ایجنسی بلوم برگ نیوز کوایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ہونے والے حملے افغانستان سے کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کونیویارک میں معروف امریکی میں قائم بین الاقوامی نیوز ایجنسی بلوم برگ نیوز کوایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت اپنی سرحدوں کے اندر کسی بھی دہشت گرد گروپ کی موجودگی پر کارروائی کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ اہم نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق کسی بھی خفیہ معلومات سے ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اس پر کارروائی کریںگے تاہم دہشت گردی کے حملے سرحد پار سے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وہاں موجود حملہ آوروں کی پناہ گاہوںکا بھی ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان سے سرحد پار مداخلت روز کامعمول بن چکا ہے۔

Leave a Reply