وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کابینہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزارت توانائی اور توانائی پر کابینہ کمیٹی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں ملک میں طلب سے زائد بجلی کی پیداوار کا سنگ میل عبور کرنا ممکن ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزارت توانائی اور توانائی پر کابینہ کمیٹی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں ملک میں طلب سے زائد بجلی کی پیداوار کا سنگ میل عبور کرنا ممکن ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کی قلت کے تناظر میں عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے،حکومت گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ بہت سے توانائی کے منصوبے عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں، ان کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ کابینہ نے پاکستان اور چیک ریپبلک کے مابین مشترکہ کمیشن کے قیام کیلئے اقتصادی تعاون کا معاہدہ کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ممنوعہ خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کی ریگولیشنز کی تجویز اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دی۔ تجویز کے مطابق تمام خودکار ہتھیاروں کو ایک مقررہ مدت کے اندر مجاز ڈیلروں سے نیم خودکار ہتھیاروں میں تبدیل کرانا ہوگا اور پہلے سے جاری کئے گئے لائسنس کی جگہ نیا لائسنس حاصل کرنا ہوگا، بصورت دیگر اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ ایک مقررہ قیمت پر اپنے خودکار ہتھیار حکومت کو جمع کرا دیں۔ کابینہ نے سندھ، اسلام آباد، لاہور اور خیبرپختونخوا میں پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کوئٹہ میں کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کا ایک بینچ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کے اجلاس میں منگل کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave a Reply