وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کو نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملانے کیلئے میٹرو بس سروس کے روڈ انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کو نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملانے کیلئے میٹرو بس سروس کے روڈ انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کو نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملانے کیلئے میٹرو بس سروس کے روڈ انفراسٹرکچر اور متعلقہ کام کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کو نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملانے کیلئے میٹرو بس سروس کے روڈ انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کو نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملانے کیلئے میٹرو بس سروس کے روڈ انفراسٹرکچر اور متعلقہ کام کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو 25.6 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 12 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس منصوبہ کے تحت تعمیر کئے جانے والے تمام پلوں اور انڈر پاسز کا کام تکمیل کے قریب ہے اور رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹھلیاں سے موٹروے تک کارگو لنک پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ لنک روڈ اور میٹرو بس سروس منصوبہ کی تعمیر سے نہ صرف جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو سہولت حاصل ہو گی اور انہیں نئے ایئرپورٹ تک آسان رسائی حاصل ہو گی بلکہ وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹروں اور راولپنڈی شہر کے ملحقہ علاقوں سمیت گردونواح کے عوام کے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل بھی حل ہوں گے۔ وزیراعظم نے منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے اور میٹرو بس سروس منصوبہ کو جلد شروع کرنے کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ سمیت تمام فریقین کے ساتھ ضروری کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ این ایچ اے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو 33 کلومیٹر راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کا پی سی ون پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے اور منظوری کے مراحل میں ہے اور اس منصوبہ کے جلد آغاز کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے وزیراعظم کو این ایچ اے کے دوسرے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ این ایچ اے کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔

Leave a Reply