اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں۔








