سلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اتوار کو یہاں بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کا مقصد ملکی اقتصادی حالت اور حکومتی پالیسیوں پر تاجر اور بزنس مینوں سے رائے حاصل کرنا تھیں۔بزنس کمیوٹی کے وفد میں فارما سیوٹیکل ،ٹیکسٹائل، آٹو موبائل،فٹ وئیر اور دیگر صنعتوں کے معروف بزنس مین شامل تھے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدلرزاق داﺅ،وزیر …
وزیراعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اتوار کو یہاں بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کا مقصد ملکی اقتصادی حالت اور حکومتی پالیسیوں پر تاجر اور بزنس مینوں سے رائے حاصل کرنا تھیں۔بزنس کمیوٹی کے وفد میں فارما سیوٹیکل ،ٹیکسٹائل، آٹو موبائل،فٹ وئیر اور دیگر صنعتوں کے معروف بزنس مین شامل تھے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدلرزاق داﺅ،وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ،چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔بزنس کمیونٹی سے ملاقات کا مقصد حکومتی پالیسیوں اور ملکی اقتصادی صورتحال پر فیڈ بیک حاصل کرنے کے سلسلے میں گھڑی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تجارتی شعبہ کے ساتھ مضبوط اشتراک کار چاہتی ہے تاکہ یہ شعبہ ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، اس کا مقصد بزنس کمیونٹی کو ساز گار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ہے۔وفد نے اس موقع پر وزیراعظم کو مختلف اقتصادی شعبوں کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔








