وزیر اعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو

بیجنگ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس کی توسیع سے زراعت، صنعتی ترقی اور سماجی و اقتصادی بہتری کے مختلف نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک ممالک کے باہمی تجربات سے استفادہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین کی قیادت نے …

بیجنگ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس کی توسیع سے زراعت، صنعتی ترقی اور سماجی و اقتصادی بہتری کے مختلف نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک ممالک کے باہمی تجربات سے استفادہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین کی قیادت نے سیاسیات، سیکورٹی، معیشت ،تجارت اور لوگوں کے لوگوں سے رابطو ںکے فروغ سمیت تمام شعبوں میں اپنی تزویراتی تعاون پر مشتمل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ سطح کے وفود بھی موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر طرح کے حالات میں تزویراتی تعاون پر شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے ہر طرح کے حالات میں باہمی تعلقات میں مجموعی بہتری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کی قیادت نے سیاسیات، سیکورٹی، معیشت ، تجارت اور لوگوں کے لوگوں سے رابطو ںکے فروغ سمیت تمام شعبوں میں اپنی تزویراتی تعاون پر مشتمل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جنگ پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چین میں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ہر طرح کے معاملات میں چین کی بھر پور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ پاکستان چین کے مجموعی مفادات کے حوالے سے اپنی معاونت جاری رکھے گا، دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے دور رس ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فورم بین الاقوامی سطح کا ایک کامیاب پلیٹ فارم ہے جہاں پر فورم میں شریک ممالک کے باہمی تجربات سے استفادہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس کی توسیع سے زراعت، صنعتی ترقی اور سماجی و اقتصادی بہتری کے مختلف نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سمیت دیگر شعبوں میں ہر طرح کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی حکومت کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایجنڈے اور عوام کی بہتری کے منصوبوں کو سراہتا ہے اور اس حوالے سے ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور گہرے ہوتے جائیں گے اور آنے والے وقت میں عملی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی جن پنگ نے پرامن ہمسائیگی کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں استحکام پیدا ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون اور شراکت داری کو ہر سطح پر مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کے عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا

مزید خبریں