وزیراعظم عمران خان کا رمضان پیکیج 2019ءکے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ضرورت کی تمام اشیاءمقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں، انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ضرورت کی تمام اشیاءمقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں، انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، ماہ رمضان میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی، بجلی، گیس اور پانی کی دسیتابی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومتوں کی سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ فیلڈ افسران کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا جا سکے اور ماہ رمضان میں انتظامی کنٹرول کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات جمعہ کو وزیرِ اعظم آفس میں رمضان پیکیج 2019ءکے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالزراق داو¿د، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، ترجمان ندیم افضل چن، صوبائی وزراءمخدوم ہاشم جوان بخت، میاں عاصم اقبال، تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کوعوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے ضمن میں انتظامیہ، ضلعی مارکیٹ کمیٹیوں کا متحرک کردار، وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مکمل رابطہ اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ وزیرِاعظم نے واضح ہدایت کی کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی، گیس اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جائے۔ صوبائی وزراءاور متعلقہ سیکرٹری صاحبان نے وزیرِاعظم کو ماہ رمضان کے دوران اشیاءخودرو نوش کی فراہمی، طے شدہ نرخوں پر اشیاءکی دستیابی، منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ رواں سال پنجاب میں تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں جن میں خوردونوش کی 10 ضروری اشیاءپر سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر 12 اشیاءکی تھوک نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جن 10 اشیا پر سبسڈی فراہم کرکے ان کی قیمتوں کو 2018ءوالی سطح پر یقینی بنایا جائے گا ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، لیموں، چاول، دال چنا، بیسن اور گھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی 55 روپے فی کلو جبکہ آٹا 290 روپے فی 10 کلو تھیلا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اسی طرح گھی اور دیگر اشیاءضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ماہ رمضان میں صوبہ بھر میں انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ گیا۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی اشیاءکے معیار کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply