اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی روس میں ”ایسٹرن اکنامک فورم“ (ای ای ایف) میں شرکت کی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر …
وزیراعظم عمران خان کی روس میں ”ایسٹرن اکنامک فورم“ میں شرکت کی ذرائع ابلاغ میں خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی روس میں ”ایسٹرن اکنامک فورم“ (ای ای ایف) میں شرکت کی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔








