وزیراعظم عمران خان کی سینئر میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں متعارف کروائے جانے والے قوانین نظام کی تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے، نئی قانون سازی کا مقصد عوام الناس اور خصوصاً کمزور طبقوں تک جلد اور سہل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا، حق دار کو اس کے جائز حقوق دلانا،انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے میں عوام کو شراکت داربنانا …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں متعارف کروائے جانے والے قوانین نظام کی تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے، نئی قانون سازی کا مقصد عوام الناس اور خصوصاً کمزور طبقوں تک جلد اور سہل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا، حق دار کو اس کے جائز حقوق دلانا،انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے میں عوام کو شراکت داربنانا ہے۔ وہ جمعہ کو سینئر میڈیا نمائندگان سے وزیرِاعظم آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق، مشیر محمد شہزاد ارباب اور معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے حکومت کی جانب سے مفاد عامہ میں کی جانے والی نئی قانون سازی کے بارے میں میڈیا نمائندگان کوآگاہ کیا۔ ان قوانین میں لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس، کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیم)، لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ اور وسل بلوئر اینڈ ویجلینس کمیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زینب الرٹ بل اور جسمانی سزاؤں سے متعلق بل بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ وزیرِاعظم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں متعارف کروائے جانے والے قوانین نظام کی تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی کا مقصد عوام الناس اور خصوصاً کمزور طبقوں تک جلد اور سہل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا، حق دار کو اس کے جائز حقوق دلانا اور انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمہ میں عوام کو شراکت داربنانا ہے۔ سینیٹ میں حکومتی پارٹی کی اکثریت نہ ہونے سے متعلق ایک سوال پر وزیرِاعظم نے کہا کہ بحیثیت حکومت ہم اپنا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کی بہتری اور فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کی اس قانون سازی کے ضمن میں اپوزیشن سے مثبت کردار کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مکمل طور پر باشعور ہیں اور وہ اس حقیقت کا اداراک رکھتے ہیں کہ حکومت ان کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے میں سنجیدہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply