اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، انہوں نے ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہید کے اہل خانہ کا حکومت اور پاک فوج مکمل خیال رکھیں گے۔
اس موقع پروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش سکول کے قیام کا اعلان بھی کیا ۔ وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، وزیرِ اعظم کے مشیررانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضٰی جاوید عباسی اورشاہ جی گل آفریدی بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔








