وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کو ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم پاکستان ترکی کی اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کو ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم پاکستان ترکی کی اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم مختلف دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ترک قیادت کے ساتھ وسیع تر مشاورت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ جمعرات کو انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ پاک ترک اعلیٰ سطح کی تعاون کونسل کا قیام 2009ءمیں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سیاسی سطح پر مشاورت کے لئے فریم ورک کے طور پر عمل میں لایا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply