اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہاولپور میں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے حادثہ میں بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر طرح کی مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہاولپور میں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے حادثہ میں بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر طرح کی مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔








