ہانگ کانگ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ابھرتے ہوئے محفوظ ملک کے طور پر سامنے آرہاہے اور اپنی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ وہ ہانگ کانگ میںپاکستان انویسٹمنٹ فورم میں کاروباری رہنماﺅں سے خطاب کررہے تھے۔ ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے اس فورم کاانعقاد چائنہ انوویٹو فنانس گروپ …
وزیر اعظم محمد نواز شریف ہانگ کانگ میں پاکستان انویسٹمنٹ فورم سے خطاب

مزید خبریں
ہانگ کانگ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ابھرتے ہوئے محفوظ ملک کے طور پر سامنے آرہاہے اور اپنی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ وہ ہانگ کانگ میںپاکستان انویسٹمنٹ فورم میں کاروباری رہنماﺅں سے خطاب کررہے تھے۔ ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے اس فورم کاانعقاد چائنہ انوویٹو فنانس گروپ لمیٹڈ اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ہانگ کانگ کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور اس کی سٹریٹیجک لوکیشن انسانی و مادی وسائل ، سیاسی استحکام اور پرکشش سرمایہ کاری پالیسی سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری و کاروباری منزل بن رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑاملک ہے جہاں آٹھ کروڑ کی آبادی مڈل کلاس پر مشتمل ہے اور سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمائے کے لئے کم سے کم کوئی شرط نہیں ہے اور سرمایہ کار 100فیصد منافع بیرون ملک منتقل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے ۔صارفین میں گاڑیوں ، مکانات اور الیکٹرانکس مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے جس سے کارپوریٹ شعبہ کے لئے منافع کے نمایاں مواقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سروسز انڈسٹری بالخصوص ٹیلی کمیونکیشن، ہاسپٹیلٹی اور آن لائن ریٹیل سرمایہ کاری کے لئے تیزی سے پر کشش شعبے بنتے جارہے ہیں ۔








