اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، پاکستان اپنے دوست ملک چین کی 70ویں سالگرہ پر پاکستانی ثقافتی طائفہ چین میں تقریبات کیلئے بھیجے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان انفارمیشن اور ثقافت کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے چین کے پاکستان میں سفیر یائو جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، پاکستان اپنے دوست ملک چین کی 70ویں سالگرہ پر پاکستانی ثقافتی طائفہ چین میں تقریبات کیلئے بھیجے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان انفارمیشن اور ثقافت کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے یہ بات چین کے پاکستان میں سفیر یائو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ چین کے دورہ کے دوران آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، فری تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بی آر آئی چائنیز صدر شی چن پنگ کا ویژنری پراجیکٹ ہے، بی آر آئی پراجیکٹس سے خطہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بہت متحرک ہے، ہم دنیا میں بہترین ڈرامہ بنانے والا ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں، چائنیز ڈراموں کی اردو ڈبنگ کے بعد پاکستان میں ٹیلی کاسٹ کرنے کے آئیڈیا کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بھی چینی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ٹیلی کاسٹ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چینی سینما گھروں میں پاکستانی اردو فیچر فلم ”پرواز ہے جنون کی” میں کمرشل ریلیز خوش آئند اقدام ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ ثقافتی اقدار کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ثقافتی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ چینی سفیر نے معاون خصوصی کو چائنیز سفارتخانہ کی طرف سے میڈیا کی ٹریننگ کے حوالہ سے مختلف پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مووی فیسٹیول کے انعقاد کیلئے وزارت اطلاعات کے تعاون کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے فلمسازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان روابط بڑھانے سے فلم کے شعبہ کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے فائدہ مند مشترکہ منصوبے و اقدام کو اجاگر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا انفارمیشن اور کلچرل وفود کے تبادلوں سے آپس کے تجربوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں چین کی 70 سالہ تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کے حوالہ سے مشترکہ طور پرکیلنڈر ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔







