وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ڈان لیکس معاملہ ایک غلط فہمی تھی جو کلیئر ہو گئی،جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد پاناما پیپرز کا معاملہ بھی ختم ہو جائے گا،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملہ ایک غلط فہمی تھی جو کلیئر ہو گئی ہے۔ آئی ایس …

ڈان لیکس معاملہ ایک غلط فہمی تھی جو کلیئر ہو گئی،جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد پاناما پیپرز کا معاملہ بھی ختم ہو جائے گا،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملہ ایک غلط فہمی تھی جو کلیئر ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بھی یہی کہا تھا کہ جو بات اخبار میں آئی ہے ایسی بات میٹنگ میں نہیں ہوئی بلکہ اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی یہی بات کہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی میں ملک کے قابل قدر اداروں نے باقاعدہ تحقیقات کیں اور ان کی سفارشات پر عمل درآمد بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ماضی میں بھی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے ہیں لیکن ہم سرخرو ہوئے ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں اور جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ملک و قوم نے ترقی کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شروع کردہ تمام ترقیاتی میگا پراجیکٹس میں سے کسی میں بھی کرپشن کا کوئی ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا جو موجودہ حکومت کی شفافیت کی واضح دلیل ہے۔

Leave a Reply