وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈان لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کی معروف شخصیات اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے باقاعدہ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈان لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کی معروف شخصیات اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے باقاعدہ تحقیقات کے بعد سفارشات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جے آئی ٹی کی سفارشات کو حکومت نے من و عن تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کیا۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے لہٰذا اپوزیشن کو اس پر پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔ صوبہ سندھ میں امتحانات کے دوران نقل کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دراصل اقدار کے خاتمے کی وجہ سے پیش آ رہا ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تنقید یا سیاست کی بجائے سندھ حکومت کو معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے۔

Leave a Reply