تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکورٹی، شہریوں اور گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے اعلیٰ سطحی دوطرفہ میکنزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران ہوا۔ …
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکورٹی، شہریوں اور گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے اعلیٰ سطحی دوطرفہ میکنزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران ہوا۔ اس موقع پر افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر حنیف اتمار بھی موجود تھے۔ مجوزہ میکنزم کی مشترکہ صدارت سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شرکت کریں گے اور اس کا بڑا مقصد خوش اسلوب ذرائع سے دونوں ممالک کی تشویش کے ایشوز کو حل کرنا اور طورخم جیسے پرتشدد واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔








