اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی برآمدات کو بلند ترین سطح تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پاکستانی مصنوعات کو نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے سمیت برآمدات میں اضافہ کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی برآمدات کو بلند ترین سطح تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پاکستانی مصنوعات کو نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے سمیت برآمدات میں اضافہ کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ چاول کی برآمدات کو آئندہ پانچ سالوں کے دوران 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، اس حوالہ سے نئی منڈیوں کی تلاش سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، قطر نے پاکستانی چاول کیلئے اپنی مارکیٹ کھول دی ہے جس سے چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مو¿ثر اور منظم حکمت عملی کی وجہ سے چین اور انڈونیشیا میں بھی چاول کی برآمدات میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ اس حوالہ سے رائس ایکسپورٹ ایسوسی آف پاکستان (آر ای اے پی) نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر تجارت کی کاوشوں کو سراہا ہے۔








