اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کے حوالہ سے ایڈجسٹمنٹ کی تجاویز کی جزوی منظوری دیدی ہے۔ …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کے حوالہ سے ایڈجسٹمنٹ کی تجاویز کی جزوی منظوری دیدی ہے۔ پٹرول پر جی ایس ٹی 5 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا، ٹیکس کی کمی سے حکومت کو 5 ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے کمیٹی کو ماہرین پر مشتمل گروپ کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالہ سے سفارشات بارے بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے حوالہ سے اپنا کام جلد مکمل کرے۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تھل ایسٹ بھمبارا اور تھل ویسٹ فیلڈ کو گیس فراہمی کی تجویز کی منظوری دی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے ای سی سی کو رمضان ریلیف پیکیج کے حوالہ سے اپ ڈیٹس بارے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز میں تمام ضروری اشیاء ذخیرہ موجود ہے۔ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی سپلیمنٹری اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔ کمیٹی نے جنوبی وزیرستان میں خاصہ داروں کو تنخواہ کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔







