وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کا سول ایوی ایشن تربیتی ادارہ حیدر آباد کا اچانک دورہ نصاب کو جدید اور نئے ڈیزائن پر استوار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے، سردار مہتاب احمد خان اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے صلاحیت کی تعمیر پر تمام سول ایوی ایشن کے اداروں کے …
وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کا سول ایوی ایشن تربیتی ادارہ حیدر آباد کا اچانک دورہ

مزید خبریں
وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کا سول ایوی ایشن تربیتی ادارہ حیدر آباد کا اچانک دورہ
نصاب کو جدید اور نئے ڈیزائن پر استوار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے، سردار مہتاب احمد خان
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے صلاحیت کی تعمیر پر تمام سول ایوی ایشن کے اداروں کے معیار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عصر حاضر کی ضرورت ہے، بین الاقوامی یونیورسٹیاں اور ایوی ایشن کے معروف ادارے نصاب کو ڈیزائن کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ وہ جمعرات کو سول ایوی ایشن تربیتی ادارہ حیدر آباد کا اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ایر مارشل عاصم سلیمان، ایڈیشنل ڈی جی اے وی ایم عثید الرحمن کے علاوہ سول ایوی ایشن کے سینئر حکام موجود تھے۔ انہوں نے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے وسائل کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ ادارے کی کارکردگی کے بارے میں مشیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ نہ صرف نصاب کو جدید اور نئے ڈیزائن پر استوار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے بلکہ سی اے ٹی آئی کی سہولیات کو اپ گریڈ کرکے مارکیٹنگ دور حاضر ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے اعتماد کی صلاحیت کی تربیت بھی شامل کریں۔








