وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا خطاطی کے شعبے کی افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خطاطی کا فن اسلام کے ظہور کے ساتھ ہی شروع ہوا اور اس فن کے اولین معمار صحابہ کرام تھے جو کاتبین وحی کے مرتبے پر فائز ہیں ، ہمارے ہاں اس فن نے اب تک سرکاری سرپرستی کے بغیر ترقی حاصل کی ہے،قومی تاریخ و ادبی …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خطاطی کا فن اسلام کے ظہور کے ساتھ ہی شروع ہوا اور اس فن کے اولین معمار صحابہ کرام تھے جو کاتبین وحی کے مرتبے پر فائز ہیں ، ہمارے ہاں اس فن نے اب تک سرکاری سرپرستی کے بغیر ترقی حاصل کی ہے،قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے تحت پورے پاکستان کے 300 سے زائد ماہر خطاطوں کی ڈائریکٹر ی چند ہفتوں میں شائع ہو جائے گی، ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام قائم ہونے والا شعبہ خطاطی پہلا قدم ہے اور آگے چل کر انشاءاﷲ کسی وقت یہ انسٹیٹیوٹ اور بعد ازاں یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کویہاں ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام خطاطی کے شعبے کے قیام کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

Leave a Reply