اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کےلئے پاکستان بزنس کونسل اور دیگر نمائندہ کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ وہ پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران اور ارکان سے ایف بی آر ہاوس میں ملاقات میں اظہار خیال کر رہے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کےلئے پاکستان بزنس کونسل اور دیگر نمائندہ کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ وہ پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران اور ارکان سے ایف بی آر ہاوس میں ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ ایف بی آر کے ممبر پالیسی ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان بزنس کونسل کے بانی علی حبیب اور چیئرمین احسن ملک نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو مینوفیکچرنگ سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کےلئے کونسل کی جانب سے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ ہارون اختر خان نے پاکستان بزنس کونسل کی سفارشات کو سراہا اور ان سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشورے کے ساتھ ایک جامع، حقیقی اور قابل عمل لائحہ عمل پیش کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مینو فیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو کو مزید بڑھانے کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، ملکی معیشت کو استحکام دینے اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کےلئے پاکستان بزنس کونسل اور دیگر نمائندہ کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔








