وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ بجٹ کفایت شعاری کا بجٹ ہے حکومت نے اخراجات میں کمی کا آغاز …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ بجٹ کفایت شعاری کا بجٹ ہے حکومت نے اخراجات میں کمی کا آغاز اپنے آپ سے کیا ہے اور غریب اور پسے ہوئے طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سماجی شعبہ کا ایک جامع پلان دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجٹ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے طوفان بدتمیزی برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے پارلیمانی روایات کے خلاف ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں صوبوں کیلئے ساڑھے تین ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔

Leave a Reply