وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ 20 مئی تک ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کریں، اگر ادویہ ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتیں کم نہیں کریں گی تو ہم قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، موجودہ حکومت ملک …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ 20 مئی تک ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کریں، اگر ادویہ ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتیں کم نہیں کریں گی تو ہم قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، موجودہ حکومت ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کی بنیاد یونیورسل ہیلتھ کوریج ہو تاکہ ہر شخص کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے لیڈر کے ساتھ ہیں جس کا وژن عام انسان کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پرائمری ہیلتھ کیئر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر پر گذشتہ 70 سالوں میں وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ صحت کے شعبہ میں غریب طبقہ کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ادویات کی قیمتوں کو غریب طبقہ کی پہنچ میں لائیں گے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ادویات کی ریگولیشن ٹھیک نہیں ہوئی جس کی وجہ سے فارما انڈسٹری کو جب موقع ملتا ہے وہ ادویات کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء سے 2013ء تک ادویات کی قیمتوں کو منجمد کر دیا گیا جس کے باعث بہت سی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئیں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2018ء کو 889 ادویات کو ایس آر او میں شامل کیا گیا جس کے تحت ادویات کی قیمتیں طے کر دی گئیں، 464 ادویات کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا گیا، 375 کی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ 30 ادویات ایسی تھیں جن کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادویہ ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتیں 20 مئی 2019ء تک قیمتیں 75 فیصد تک لے آئیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ڈرگ کورٹ سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 2 سے 3 سال تک موجودہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے اس شعبہ میں انقلاب لائیں گے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مثالی اتھارٹی بنائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply