اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے میٹرو منصوبے پر 70ارب روپے خرچ کیے جو کہ بے بنیاد …
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے میٹرو منصوبے پر 70ارب روپے خرچ کیے جو کہ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جماعت خیبرپختونخواہ میں حکومت کر رہی ہے لیکن وہ وہاں کچھ بھی ڈلیور نہیں کر پائی کیونکہ انہوں نے وہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال کیا کہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں پنجاب حکومت کے میٹرو کے منصوبے جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کر سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے تو اپنے صوبے سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھی کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے اور عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جس کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔








